ایسا روزہ اللّه قبول نہیں کرتا۔

ایسا روزہ اللّه قبول نہیں کرتا 
امام علی علیہ السلام ممبر رسول پہ اللّه کے بندوں کو درس اخلاق دے ہی رہے تھے،اتنے میں آپ فرمانے لگے،
رمضان اللّه کی طرف سے انسانوں کے لئے رحمت ،برکت اور بغیر کسی ركاوٹ کے ہر دعا پوری ہونے کا اعلان ہے۔


لیکن افسوس ہے ان لوگوں پر جو روزے کے بعد بھی روزے میں نہیں ہوتے،تو کسی نے پوچھا یا علی وہ کون سے لوگ ہیں جو روزہ رکھنے کے بعد بھی روزے میں نہیں ہوتے۔
امام علی علیہ السلام نے فرمایا 
اے شخص روزہ اپنے آپ کو بھوکا رکھنے کا نام نہیں۔بلکہ اپنے آپ کو متقی،پرہیزگار اور گناہوں سے دور رکھنے کا نام ہے۔
یاد رکھنا 
جو انسان روزہ رکھنے کے بعد بھی گناہ کرے،کھانے پینے سے تو دور رہے،لیکن آنکھوں سے،زبان سے،کانوں سے اور ہاتھوں سے گناہ کرتا رہے،تو ایسا انسان روزے کے بعد بھی روزے میں نہیں ہوتا،اور یوں نہ اسے کسی روزے کا ثواب ملتا ہے،نہ رمضان کے مہینے میں رمضان سے فائدہ اٹھا پاتا ہے۔
کیوں کے رمضان اللّه نے انسانوں کو اس لئے عطا کیا۔تا کہ انسان 30 دن اپنی فطرت سے جنگ کرے،اللّه کے لئے اپنی بری عادتوں سے دور رہے ،تا کہ ان 30 دنوں کا اثر آنے والا پورا سال اس کی فطرت پہ هاوی ہوتا رہے۔اور یوں وہ اللّه کا نیک بندہ ہو کر اللّه کی رحمت تک پہنچ جائے۔
اللّه پاک ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرماے 
آمین۔
Click here👇
توبہ کا بیان 

Post a Comment

Previous Post Next Post