بدچلن عورت کا واقعہ
بنی اسرائیل کے یہاں ایک پہاڑ تھا،جسے وہ بڑی عظمت والا سمجھتے تھے،اور اسکی بڑی عظمت و توقیر کرتے تھے،اور اگر کسی بات کا فیصلہ کرتے وقت قسم کھانے کی نوبت آتی تو اس پہاڑ پر چڑھ کر قسم کھاتے اور اسے سچا سمجھتے۔
اس شہر میں ایک خوبصورت عورت تھی جس کا ایک نوجوان سے ناجائز تعلق بن گیا،عورت نے اسکو اپنے مکان میں بلانا شروع کر دیا،شوہر کو شبہ پیدا ہو گیا،بیوی سے کہا کے مجھے شبہ ہے کے میری غیر موجودگی میں کوئی تمھارے پاس آتا ہے،عورت نے انکار کیا شوہر نے کہا اگر تو سچی ہے تو پہاڑ پر چڑھ کر قسم کھا لے ،کہ تیرا کسی سے ناجائز تعلق نہیں۔عورت نے کہا ہاں میں پہاڑ پر چڑھ کر قسم کھانے کے لئے تیار ہوں۔
ادھر اس عورت نے چھپ کر اپنے آشنا سے یہ کہہ دیا۔کہ کل تم پہاڑ کے نیچے ایک گدھا لے کر کھڑے ہونا،میں اور میرا شوہر پہاڑ پر چڑھنے کے لئے وہاں آہیں گے ،اور میں شوہر سے کہوں گی کے پہاڑ پر چڑھتے ہوے میں تھک جاؤں گی اس بہانے تمہارا گدھا کراے پر لے کر اس پہاڑ پر چڑھوں گی تم گدھے والے کے بھیس میں وہاں موجود رہنا اور مجھے گدھے پر سوار کر کے میرے ساتھ ساتھ چڑھنا ۔
چنانچہ جب دوسرے روز میاں بیوی جب پہاڑ پر چڑھنے گھر سے نکلے اور چلتے چلتے پہاڑ کے پاس پونچے تو وہاں اس کا آشنہ گدھے والے کے بھیس میں گدھا لے کر کھڑا ہوا تھا،عورت نے شوہر سے کہا چلتے چلتے میں تھک گئی ہوں مجھے یہ گدھا کراے پر سواری کے لئے دو،شوہر نے گدھے والے سے کرایا مقرر کیا اور بیوی کو گدھے پر سوار کر کے تینوں پہاڑ پر چڑھنے لگے جب وہ جگہ آئی جہاں لوگ قسمیں کھاتے تھے،تو اس مکار عورت نے اپنے آپ کو گدھے سے نیچے گرا دیا اور اس گرنے میں اپنا بدن بھی ننگا کر دیا،اور ایسی صورت پیدا کر دکھائی تو شوہر نے یہ سمجھا کے گدھے سے اتفاقاً گر گئی،اور گرتے ہوئے اتفاقاً ننگی ہو گئی،وہ اٹھی اور اپنا لباس درست کر کے پہاڑ کی قسم کھانے والی جگہ پر کھڑی ہو کر کہنے لگی۔
میں قسم کھاتی ہوں میرے ننگے بدن کو آج تک تمھارے سوا اور اس گدھے والے کے سوا اور کسی نے نہیں دیکھا۔
شوہر مطمئن ہو گیا،کیوں کہ lyu۔ اس نے یہ سمجھا کہ اس گدھے والے نے اسے گرتے ہوئے اس کہ ننگا بدن اتفاقاً دیکھا۔
تو آپ نے دیکھا جب عورت مکروفریب پر آ جائے تو ایسی چالاکیاں دکھا کر شوہر کو بیوقوف بنا دیتی ہیں۔لیکن یہ پتا نہیں کے آج یہ گناہ کسی مکروفریب سے چھپا بھی لیا اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا تو کل قیامت میں یہ بات نہیں چھپے گی
اس لیے کے اللّه کو سب معلوم ہے اللّه سے کوئی کام چھپا ہوا نہیں ہے،دنیا والوں سے چھپ سکتا ہے لیکن اللّه تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتا اور اللّه کے نبی صلى الله عليه وسلم نے اس کہ عذاب بتا دیا ہے۔
کہ ایسی عورت سینے کے بل جہنم کے اندر جلے گی۔
Post a Comment