لیلتہ القدر کی رات کی فضیلت
لیلتہ القدر انتہائی سہادت کی رات ہے،اسی رات قرآن مجید نازل ہوا،جو انسانوں کی ہدایت کہ ذریعہ ہے۔ لیلتہ القدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔یہ رات طلوع فجر تک سرا سر سلامتی کی رات ہے،اس رات فضیلت میں پوری سورہ سورت القدر نازل ہوئی،اس رات کو تلاش کرتے ہوئے اس آخری عشرے کی طاق راتیں عبادت کے ساتھ گزاری جاتی ہیں۔اس رات میں جبرائیل علیہ السلام اور فرشتے خیر و برکت اور رحمت کے ساتھ اترتے ہیں،جو تعداد میں نہایت زیادہ ہوتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرا سے روایت ہے
کے نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا
بلاشبہ اس رات کو زمین میں فرشتوں کی تعداد کنکریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتی ہے،یعنی زمین پر جو کنکریوں کی تعداد ہے اس سے زیادہ فرشتوں کی تعداد ہوتی ہے،فرشتے بہت زیادہ کثرت کے ساتھ اترتے ہیں،اس رات کو ایک اچھا عمل ہزار ماہ کے عمل سے بہتر ہے۔
اس کو خاص طور پر نوٹ فرما لیجئے۔
اس رات میں ایک عمل،یعنی آپ تسبیح کریں،حمد کریں،اللّه کا ذکر کریں،کوئی بھی صدقہ خیرات کریں ،نماز پڑھیں تلاوت کریں،کوئی بھی اچھا کام آپ کریں عبادت کا تو وہ عام دنوں میں کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کے رمضان آیا تو رسول صلى الله عليه وسلم نے فرمایا یہ مہینہ جو تم پہ آیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے،جو شخص اس رات سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا۔
اس رات کی سهادت سے صرف بدنصیب کو ہی محروم کیا جاتا ہے اس لئے پوری کوشش کریں کے اپنی انرجی کو محفوظ کریں اس رات کی خیر و بھلائی پانے کے لئے اور اچھے اچھے کام اس وقت کرنے کے لئے۔
Click here⬇⬇⬇
Post a Comment